Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کپاس کی پیداوار میں کمی، وزیراعظم نے بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 9, 2025
in تجارت
0
کپاس کی پیداوار میں کمی، وزیراعظم نے بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد:ملک میں کپاس کی پیداوار تیزی سے کم ہونے لگی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کاٹن کی تیزی سے گرتی پیداوار پر اظہار تشویش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کی سربراہی میں کمیٹی کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے 30 دن میں تجاویز دے گی۔پیپلز پارٹی کے حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی حسین طارق جاموٹ، لمز سے ڈاکٹر احسن رضا، سابق وزیر اور سابق چیئرمین پی اے آر سی کمیٹی میں شامل ہیں، خصوصی بحالی کپاس کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 مارچ کو بلا لیا گیا۔کمیٹی بین الاقوامی معیارات، آلودگی کے پیرامیٹرز کا جائزہ لے گی، روئی کی گانٹھوں کی مناسب درجہ بندی اورمعیاری بنانے کے لیے سفارشات تیار ہوں گی، کمیٹی ملک بھر میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی تجاویز بھی پیش کرے گی۔

کپاس کے ماہر، ٹیکسٹائل صنعت اور اپٹما کے سابق چیئرمین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کپاس کے کاشتکار،پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت کے سیکرٹریز شامل ہوں گے، وزارت قومی غذائی تحفظ کے سیکرٹری کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے۔کمیٹی ممبر حسین طارق کا کہنا ہے کہ ناموافق درآمدی پالیسیوں اور موسمی حالات کی وجہ سے مقامی کپاس کی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے، فصل کے سال 25-2024 کے لیے قومی پیداوار ملکی تاریخ کی دوسری کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہدف سے تقریباً 50 فیصد اور گزشتہ سال کی پیداوار سے 34 فیصد کم پیداوار سامنے آئی، حکومت کی سال 2024،25 کی کاٹن پالیسی بھی سامنے نہ آسکی، رواں سیزن میں سندھ کی کپاس زیادہ، پنجاب کی کم ہو گئی۔کمیٹی ممبر حسین طارق نے کہا کہ 2011،12 میں 14 ملین کی پیداوار 6 ملین پر آگئی، آئی ایم ایف کی وجہ سے کاٹن پر سپورٹ پرائس نہیں دی جا سکی۔

Previous Post

پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

Next Post

چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

Next Post
چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم