Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

Web Desk by Web Desk
مارچ 9, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل معرکے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، بھارت کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے، کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
نیوزی لینڈ 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ بھارت تیسری بار چیمپئنز بننے کیلئے پرامید ہے، دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ جیتا ہے۔

Previous Post

بلوچ خواتین نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں،بلوچ خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

Next Post

جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ جائے گا

Next Post
جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ جائے گا

جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم