Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں؟

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 10, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی جیتی اور ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں نے خصوصی سفید کوٹ بھی زیب تن کیا۔

اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔فائنل جیتنے کے بعد اسکواڈ میں موجود تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ونر میڈل دیے گئے اور ٹرافی تھامنے سے قبل ایک، ایک کھلاڑی کو خصوصی طور پر سفید رنگ کا کوٹ پہنایا گیا۔اس خصوصی سفید کوٹ کی جیب پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو موجود تھا جبکہ اس کے بٹن گولڈن رنگ کے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں؟
چیمپئنز ٹرافی وہ واحد آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر سفید کوٹ پہنایا جاتا ہے۔یہ سفید کوٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ایک اعزاز کی علامت کے طور پر دیے جاتے ہیں، یہ کوٹ کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئی سی سی کے سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں، ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے، جہاں ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی علامت ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سفید کوٹ ایک اعزازی بیج ہے جو چیمپئنز کی شان بڑھاتا ہے۔
یہ کوٹ بے مثال عزم کی ایسی علامت ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔سفید کوٹ پہننا اس سفر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں۔یہ روایت کب شروع ہوئی اور کون سی ٹیمیں سفید کوٹ پہن چکی ہیں؟رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا وہ پہلی ٹیم بنی جسے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد یہ اعزازی سفید کوٹ دییگئے—اگرچہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 1998 میں ہوا تھا، لیکن سفید کوٹ ٹورنامنٹ کے فاتحین کو دینے کی روایت 2009 میں چھٹے ایڈیشن میں جنوبی افریقا میں شروع کی گئی۔رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا وہ پہلی ٹیم بنی جسے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد یہ اعزازی سفید کوٹ دییگئے۔
2013 میں بھارت نے برمنگھم میں انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست دے کر یہ کوٹ پہننے کا اعزاز حاصل کیا۔2017 میں پاکستان نے اوول کے میدان میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی اور سرفراز الیون نے یہ خصوصی سفید کوٹ پہننے۔

Previous Post

وفاقی وزیر اویس لغاری کا 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ

Next Post

کے ایل راہول نے چمپئنز ٹرافی کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا

Next Post
کے ایل راہول نے چمپئنز ٹرافی کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا

کے ایل راہول نے چمپئنز ٹرافی کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم