Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائوں گا، تاریخی فیصلے کئے جائینگے : صدر زرداری

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in پاکستان
0
عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائوں گا، تاریخی فیصلے کئے جائینگے : صدر زرداری

کوئٹہ/صدر زرداری سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین نے ملاقات کی، اپوزیشن لیڈر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے صوبے کو درپیش مسائل اور عوامی بہبود سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگا ئواور دیرینہ تعلقات ہیں۔ بحیثیت پاکستانی قومی یکجہتی کے ذریعے وطن عزیز کو آگے لے کر جانا ہے ، ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، حقوق چھیننے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ انہیں دے کر عوام کا دل جیتیں گے ، بلوچستان اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا اور ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے ۔

عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائوں گا اور جملہ مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنوں گا۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رکن میر عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔

قبل ازیں کوئٹہ میں صدر مملکت کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں بلاول بھٹو نے خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ، قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور اعلی ٰحکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے ، انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے ،صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو سکول میں چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

Previous Post

کازلسٹ منسوخ کرنیکی بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑادیتے : جسٹس سردار اعجاز اسحاق

Next Post

نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

Next Post
نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم