Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کا 6 جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری کا اعلان، خصوصیات بھی بتادیں

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کا 6 جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری کا اعلان، خصوصیات بھی بتادیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ’سکستھ جنریشن جنگی طیارے‘ کی تیاری کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس طیارے کا نام ’ایف-47‘ ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس نام کی وجہ ٹرمپ کا امریکا کا 47واں صدر ہونا بھی ہوسکتی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایف-47 ایک ایسا طیارہ ہوگا جس کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی اور دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ٹرمپ نے کہا اس طیارے کی رفتار، گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت اور دیگر خصوصیات کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔

چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس طیارے کی تیاری کا معاہدہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو دیا گیا ہے، تاہم اس پروگرام کی مکمل لاگت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ جنگی طیارہ تاریخ کا سب سے مہنگا طیارہ ہوگا۔ایف-47 کے تجرباتی ماڈل ماضی میں پرواز کر چکے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق اس طیارے کے تجرباتی ماڈل کی گزشتہ 5 برسوں سے خفیہ پروازیں جاری ہیں۔اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ موجود امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ طیارہ امریکا کے فضائی غلبے کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف-15، ایف-16، ایف-18، ایف-22 اور ایف-35 دیکھے ہیں، اب ہمارے پاس ایف-47 ہے۔ اس جنگی طیارے کے ذریعے امریکا اپنے اتحادیوں کو یہ پیغام دے گا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے اور اپنے دشمنوں پر واضح کرے گا کہ امریکا آنے والی نسلوں تک دنیا بھر میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اس طیارے کی تفصیلات ابھی تک خفیہ ہیں اور انہوں نے طیارے کی صرف ایک جھلک میڈیا کے سامنے پیش کی۔

مستقبل کے اس جنگی طیارے کے بارے میں بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں، تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اب تک بنایا گیا سب سے زیادہ جدید، سب سے زیادہ طاقتور اور سب سے زیادہ مہلک طیارہ ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ طیارہ کسی بھی دوسرے ملک کے طیاروں کو شکست دے سکتا ہے۔

غیر میڈیا کے مطابق اس سکستھ جنریشن جنگی طیارے یا ’نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس‘ (NGAD) پروگرام کے بارے میں جو معلومات دستیاب ہیں ان کے مطابق یہ پائلٹ کا حامل ایک ایسا طیارہ ہوگا جو مستقبل میں ڈرون طیاروں کے بیڑے کے ساتھ کام کرے گا اور اس کا مقصد دشمن کی فضائی حدود میں داخل ہونا ہوگا۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے مستقبل کے اسٹیلتھ بمبار طیارے بی-21 ریڈر میں بھی وہی جدید ٹیکنالوجیز شامل ہوں گی جو ایف-47 میں موجود ہیں۔

Previous Post

’اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری ہی نظر نہ لگ جائے‘: والدہ حسن نواز

Next Post

کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

Next Post
کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم