Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان چوتھے ٹی 20 میں ناکام، سیریز کیویز کے نام

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in کھیل
0

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے 115 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو تین ایک کی برتری حاصل ہوگئی اور یوں کیویز نے یہ سیریز جیت لی۔نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔

پاکستان کے9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئے، عبدالصمد44رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے، رنز کے اعتبار سے پاکستان کوٹی ٹوئنٹی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔

اس سے قبل کیویز نے میچ کا آغاز پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ سے کیا اوپنر بلے باز ٹم سیفرٹ 44 رنز بناکر حارث روف کے بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کیوی کپتان مائیکل بریسول نے26گیندوں پر46رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4اوورز میں49رنز دیے، شاہین شاہ آفریدی کو4 اوورز میں49رنز کی مار پڑی، حارث رؤف3اور ابراراحمد نے2وکٹیں حاصل کیں۔

Previous Post

چوک سرورشہید پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی مردہ جانوروں کا گوشت برآمد

Next Post

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Next Post
خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم