Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in پاکستان
0
انسانی سمگلرز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے، کالا دھندا مکمل بند ہونا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے، معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، ہم سب مل کر ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، نوجوان نسل کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسلام نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں، نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا، شہداء کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کے راستہ کا تعین ضروری ہے، علماء کرام اسلامی دفاعی ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Previous Post

لاہور ہائیکورٹ: نظر بندی کے قانون کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Next Post

وادی کالام میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ

Next Post
وادی کالام میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ

وادی کالام میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم