Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوئٹہ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in پاکستان
0
کوئٹہ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

Previous Post

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

Next Post

پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی

Next Post
پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم