Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد ہوگا

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد ہوگا

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سےپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد سے قبل معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدام ہے۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع ہے،فورم کا ایک حصہ معدنی نمائش پرمبنی ہوگا جس میں عالمی سطح پر کام کرنے والی مشہور کمپنیاں شریک ہوں گی۔ایس آئی ایف سی کی بھرپور حمایت کے باعث بیریک گولڈ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے اشتراک سےریکوڈک میں معدنی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے،اوجی ڈی سی ایل نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 627 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

ریکوڈک کان کنی منصوبہ 37 سالہ دورانیے پر مشتمل، پہلے مرحلے میں 5.6 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے،اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معدنی ترقی اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ریکوڈک کے پہلے مرحلے میں 2028 تک 45 ملین ٹن سالانہ پیداوارکا ہدف مقرر، 2034 تک سالانہ 90 ملین ٹن پیداواری صلاحیت متوقع ہے،ریکوڈک منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9 ملین اونس سونے کے ذخائر حاصل ہوں گے۔ریکوڈک کی ترقی سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیاں تیز،مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا،ریکوڈک منصوبےکی توسیع سے زرِمبادلہ کےذخائر میں اضافہ اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔ایس آئی ایف سی کےتعاون سےریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ، عالمی سطح پر پاکستان کی معدنی اہمیت اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Previous Post

اتحاد سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، چوہدری شجاعت

Next Post

کراچی کی مقامی عدالت نےصحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مستردکردی

Next Post

کراچی کی مقامی عدالت نےصحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مستردکردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم