Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عید سیل سیزن مایوس کن،60 فیصد سامان فروخت ہونے سے رہ گیا، تاجر

Web Desk by Web Desk
اپریل 2, 2025
in پاکستان, تجارت
0
عید سیل سیزن مایوس کن،60 فیصد سامان فروخت ہونے سے رہ گیا، تاجر

آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے سال عید سیل سیزن مایوس کن رہا۔

صدرآل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ مایوس کن سیزن کے باعث رواں سال بھی تاجروں کا عید پر60 فیصد سامان فروخت ہونے سے رہ گیا۔عتیق میر نے کہا کہ کراچی میں 200 مارکیٹوں کے40 ہزار دکانداروں نے40 ارب کی انویسٹمنٹ کی، عیدالفطر پر دکاندار صرف 15 ارب کا سامان فروخت کرسکے۔

صدرآل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ عید سیزن کیلئے منگوایا گیا 25 ارب کا سامان گوداموں میں رکھا رہ گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت 25 فیصد کم رہی۔ تاجروں کو عید سیزن پر لئے گئے ادھار مال کی ادائیگی کے لالے پڑ گئے۔عتیق میر نے کہا کہ مہنگائی، قوت خرید میں کمی اور امن و امان کی صورتحال عید سیزن پراثر انداز ہوئی، محدود آمدنی اور ہوشربا مہنگائی غریب طبقے کی عید کی خوشیاں نگل گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل ملک کے بڑے تاجروں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں کابینہ کے ارکان اور دیگر کاروباری شخصیات موجود ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تاجروں کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ بجلی ٹیرف میں بڑی کمی کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری ہے، حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جبکہ آئی ایم ایف بجلی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دے چکا ہے۔

Previous Post

پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا

Next Post

نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں

Next Post
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم