Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تیسرا ون ڈے، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آوٹ

Web Desk by Web Desk
اپریل 7, 2025
in پاکستان, کھیل
0
تیسرا ون ڈے، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آوٹ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں80رنز بنا لیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق صرف ایک رن پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر سیئرز کی گیند پر ڈفی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Previous Post

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےصدرسپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کی ملاقات

Next Post

تیسرا ون ڈے، امام الحق منہ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے

Next Post
تیسرا ون ڈے، امام الحق منہ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے

تیسرا ون ڈے، امام الحق منہ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم