Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پینٹاگون نے این ایس اے کے سربراہ کو ہٹانے کی تصدیق کر دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 5, 2025
in بین الاقوامی
0
پینٹاگون نے این ایس اے کے سربراہ کو ہٹانے کی تصدیق کر دی

امریکی محکمہ دفاع نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) کے سربراہ اور سائبر کمانڈ کے ڈائریکٹر فور اسٹار جنرل ٹموتھی ہوگ (Timothy Haugh) کو عہدے سے برطرف کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکیورٹی افسران کے خلاف مبینہ "سیاسی صفائی” پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے مختصر بیان میں جنرل ہوگ کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تاہم برطرفی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہوگ کی برطرفی کا پس منظر دائیں بازو کی متنازع انٹرنیٹ کارکن لورا لومر کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دیے گئے مشورے سے جڑا ہے ۔ڈیموکریٹ سینیٹر مارک کیلی نے کہاکہ "جنرل ہوگ نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور سائبر کمانڈ کی قیادت مؤثر انداز میں کی۔ ان کی برطرفی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ قابلیت پر وفاداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔”

سینیٹر مارک وارنر نے کہاکہ "یہ معاملہ اتنا غیر معقول ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ جن لوگوں نے امریکا کو شرمندہ کیا اور فوجیوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، ان کو تو نہیں نکالا گیا، لیکن جنرل ہو جیسے غیرجانبدار سیکیورٹی ماہر کو برطرف کر دیا گیا۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہوگ کے علاوہ ان کی نائب وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے ہٹا کر کسی اور جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے کئی افسران بھی برطرف کیے گئے ہیں، جن میں سینئر انٹیلی جنس ڈائریکٹر برائن والش اور قانون سازی امور کے سربراہ تھامس بوڈری شامل ہیں۔رائٹرز کے مطابق، اس ہفتے کے دوران سیکیورٹی اداروں سے ایک درجن سے زائد افسران کو نکالا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”ہم ہمیشہ کچھ لوگوں کو ہٹاتے ہیں وہ لوگ جو ہمارے کام کے قابل نہیں یا جن کی وفاداری کسی اور سے ہو۔”
انہوں نے لورا لومر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:”وہ ایک محب وطن خاتون ہیں۔ وہ تجاویز دیتی ہیں، لیکن یہ کہنا کہ انہوں نے کسی افسر کی برطرفی کی ہدایت کی، درست نہیں۔”

لورا لومر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ جنرل ہوگ اور ان کی نائب وینڈی نوبل صدر ٹرمپ کے لیے وفادار نہیں تھے، اس لیے انہیں برطرف کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا:”یہ برطرفیاں امریکی عوام کے لیے خوش آئند ہیں۔”

Previous Post

مریم نوازشریف کا عالمی یوم ضمیر پر خصوصی پیغام

Next Post

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے اہم ذخائر کی دریافت

Next Post
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے اہم ذخائر کی دریافت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے اہم ذخائر کی دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم