Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لبنان میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، حماس رہنما حسن فرحات بچوں سمیت شہید

Web Desk by Web Desk
اپریل 5, 2025
in بین الاقوامی
0
لبنان میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، حماس رہنما حسن فرحات بچوں سمیت شہید

بیروت:اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان میں کئے گئے ایک ٹارگٹڈ حملے کے دوران حماس رہنما کو بچوں سمیت شہید کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”لبنانی خود مختاری پر کھلا حملہ“ اور اسرائیل کے ساتھ 27 نومبر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔اسرائیلی فوج کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ رات کے وقت صیدا کے علاقے میں ایک ٹارگٹڈ حملہ کیا گیا ہے، جس میں لبنان میں موجود حماس رہنما حسن فرحات کو شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حماس کے کمانڈر حسن فرحات نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر متعدد حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ایک فلسطینی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ صیدا کے رہائشی علاقے میں ایک فلیٹ پر حملے میں حماس کمانڈر، ان کا بیٹا اور بیٹی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے سے متاثرہ فلیٹ کی چوتھی منزل پرآگ لگ گئی تھی، جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا اور گنجان آباد محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لبنان کے سرکاری میڈیا نے صبح کے وقت سیڈون پر حملے کی اطلاع دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ حملے میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Previous Post

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات سے 3696 ارب کی بچت ہوئی: اویس لغاری

Next Post

ٹیرف سے امریکی سٹاک مارکیٹوں کو بڑا دھچکا، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے

Next Post
ٹیرف سے امریکی سٹاک مارکیٹوں کو بڑا دھچکا، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے

ٹیرف سے امریکی سٹاک مارکیٹوں کو بڑا دھچکا، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم