Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دیدیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنل ریونیو سروس( آئی آر ایس) کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دیا۔صدر ٹرمپ پہلے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے مطالبہ کیا تھا کہ کیمپس میں یہود دشمنی روکنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی ملازمتیں دینے، داخلوں اور تدریس کے عمل میں تبدیلیاں لائے۔تاہم یونیورسٹی نے یہ کہہ کر ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا کہ وائٹ ہاؤس ہارورڈ یونیورسٹی پر کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے۔جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے سخت اقدام کیا ہے۔

امریکا میں ٹیکس استثنیٰ کا درجہ خیراتی، مذہبی ، تعلیم تنظیموں اور سول ویلفیر گروپس کو حاصل ہے تاہم ان پربعض سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق قوانین پر عمل بھی لازم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد نہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہو اور آئی آر ایس کو اس معاملے میں غیر جانبدار رہنا ہوگا۔تاہم امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی آئی آر ایس میں اہم عہدوں پر تعینات کئی اہلکاروں کو ہٹا کر سیاسی تقرریاں کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ادارہ وفاقی فنڈنگ کا مستحق نہیں رہا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہارورڈ کا اب کسی معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر شمار نہیں ہوسکتا اور اسے دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں کی کسی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ ہارورڈ ایک مذاق ہے جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے اور اسے مزید وفاقی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں۔

Previous Post

کراچی کا موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Next Post

کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی

Next Post
کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی

کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم