Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن، وقارمہدی اور نگہت مرزا میں مقابلہ

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2025
in پاکستان
0
سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن، وقارمہدی اور نگہت مرزا میں مقابلہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں، سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 5 ہے، سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81 ووٹ درکار ہیں۔

پیپلز پارٹی کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہے اس لیے وقار مہدی کی کامیابی کے امکانات روشن سمجھے جا رہے ہیں تاہم ایم کیو ایم پاکستان بھی اپنا سیاسی وزن منوانے کی کوشش میں ہے، الیکشن کمیشن اور سندھ اسمبلی انتظامیہ نے پرامن، شفاف اور منظم پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

Previous Post

سانحہ 12 مئی کیس: آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

Next Post

اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا: سپریم کورٹ

Next Post
اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا: سپریم کورٹ

اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم