Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان ہاکی کے درخشاں ستارے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے

Web Desk by Web Desk
مئی 8, 2025
in کھیل
0
پاکستان ہاکی کے درخشاں ستارے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان ہاکی کے درخشاں ستارے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔

راؤ سلیم ناظم مانٹریال اولمپکس 1976 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے، وہ ورلڈ کپ 1975 کے سلور میڈلسٹ، ایشین گیمز 1974 اور انڈین کپ 1989 کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔راؤ سلیم ناظم کو میدان اور میدان کے باہر اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، وہ قومی سینئر اور جونیئر ٹیم کے سلیکٹر بھی رہے۔

سابق سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی حیثیت سے ان کا دور ایک مثالی دور تھا جہاں صوبے بھر میں ہاکی کا بول بالا تھا جبکہ اسی دور میں قومی ٹیم کو پنجاب سے کئی نامور کھلاڑی بھی ملے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اولمپئن راؤ سلیم ناظم پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کوچ بھی رہے، مرحوم قومی سطح پر گریڈ اے امپائر بھی تھے۔

بی ایم ڈبلیو ٹرافی کے گولڈ میڈلسٹ راؤ سلیم ناظم 89-1988 میں قومی ٹیم کے ایسوسی ایٹ منیجر جبکہ 99-1992 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر کے آبزرور کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے، اولمپئن راؤ سلیم ناظم کا اٹھنا بیٹھنا اوڑھنا بچھونا سب ہاکی سے وابستہ تھا۔

Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

Next Post

پاک بھارت کشیدگی، جیپ ریلی 2025 ملتوی

Next Post
پاک بھارت کشیدگی، جیپ ریلی 2025 ملتوی

پاک بھارت کشیدگی، جیپ ریلی 2025 ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم