Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جنگی ناکامی اور 6 طیاروں کے نقصان کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا سہارا لینے کا خیال آ گیا

Web Desk by Web Desk
مئی 17, 2025
in بین الاقوامی
0
جنگی ناکامی اور 6 طیاروں کے نقصان کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا سہارا لینے کا خیال آ گیا

یکطرفہ جنگی کارروائی میں ناکامی اور 6 جنگی جہاز تباہ کروانے اور ناکام میزائل حملوں کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بالآخر بھارت کو سفارتکاری کا خیال بھی آ ہی گیا۔

بھارت نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گی اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گی۔کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بات چیت کر کے اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گی، پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور کے دوران ہدف بنائے گئے افراد اور مقامات کے دہشت گردی سے تعلقات پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ کی گئی گفتگو، انٹیلیجنس رپورٹس اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے لشکر طیبہ اور دی رزسٹنس فرنٹ کے پہلگام واقعے سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پہلے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تو پھر بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ حملے میں دی رزسٹنس فرنٹ ملوث ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم غیر جانبدارنہ تحقیقات میں تعاون کریں گے تاہم بھارت امریکا اور برطانیہ سمیت کسی بھی فورم پر ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔

Previous Post

پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف

Next Post

جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Next Post
جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم