Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Web Desk by Web Desk
مئی 17, 2025
in پاکستان
0
جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی، جبکہ عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹر، وکلاء صفائی ملک فیصل اور ان کی ٹیم، ملزمان سمیت دیگر قانونی نمائندے عدالت میں موجود تھے۔ علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، زرتاج گل اور علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں پہنچے، جہاں شیخ رشید نے حاضری لگوا کر عدالت سے روانگی اختیار کی۔

سماعت کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کے گواہوں کی غیر حاضری کی وجہ سے جیل ٹرائل ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔ اس کے علاوہ 26 نومبر تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق 23 مقدمات میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔ اسی طرح 9 مئی کے 11 مقدمات میں بھی حاضر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔

عدالت نے 26 نومبر تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق 32 مقدمات کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Previous Post

جنگی ناکامی اور 6 طیاروں کے نقصان کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا سہارا لینے کا خیال آ گیا

Next Post

بھارت دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کے حصے میں کمی پر غور کرنے لگا

Next Post
بھارت دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کے حصے میں کمی پر غور کرنے لگا

بھارت دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کے حصے میں کمی پر غور کرنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم