Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کے حصے میں کمی پر غور کرنے لگا

Web Desk by Web Desk
مئی 17, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارت دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کے حصے میں کمی پر غور کرنے لگا

لندن: برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت دریائے چناب سے پاکستان کا حصہ کم کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کو وسعت دینے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چھ ذرائع نے بتایا کہ 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبہ بندی اور ان منصوبوں کے عمل درآمد کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ تینوں ندی نالے دریائے سندھ کی شاخیں ہیں جو بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔

دو ذرائع کے مطابق زیرِ غور اہم منصوبوں میں دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے تقریباً 120 کلومیٹر تک بڑھانا شامل ہے۔ یہ نہر بھارت سے گزر کر پاکستان کے پنجاب کے اہم زرعی علاقے تک جاتی ہے اور سندھ طاس معاہدے کے دستخط سے پہلے انیسویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

چار ذرائع نے مذاکرات اور دستاویزات کی روشنی میں بتایا کہ بھارت کو آبپاشی کے لیے دریائے چناب سے محدود مقدار میں پانی نکالنے کی اجازت حاصل ہے، تاہم رنبیر نہر کی توسیع بھارت کو تقریباً 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑنے کی اجازت دے گی جو کہ موجودہ تقریباً 40 کیوبک میٹر سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نہر کھودنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے رنبیر نہر کی توسیع کے حوالے سے مشاورتی عمل کی تفصیلات پہلے منظر عام پر نہیں آئیں۔ یہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے اور جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہیں۔

بھارت کی وزارتِ پانی، وزارتِ خارجہ اور وزیر اعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح بھارت کی ایک بڑی ہائیڈرو الیکٹرک پاور کمپنی، جو دریائے سندھ پر کئی منصوبے چلا رہی ہے، نے بھی اس بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Previous Post

جی ایچ کیو اور 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Next Post

بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار

Next Post
بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار

بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم