Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے ایک اگست تک ہوں گی

Web Desk by Web Desk
مئی 25, 2025
in پاکستان
0
وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے ایک اگست تک ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک اسکول کے اوقات بھی تبدیل کردیے گئے، اسکول صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔ یکم جون سے 31جولائی تک اسکول وکالجز بند رہیں گے۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون اسکولز میں کل سے جبکہ دیگر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب بھر کے تمام اسکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگیں جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔

Previous Post

ٹی ٹوئینٹی سیریز کےلیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

Next Post

خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

Next Post
خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم