Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
مئی 25, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کیلئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ضلع بٹگرام کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ اب پورا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور آئندہ بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

Previous Post

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Next Post

اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے کی تجویز ہے، ذرائع وزارت خزانہ

Next Post
اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے کی تجویز ہے، ذرائع وزارت خزانہ

اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے کی تجویز ہے، ذرائع وزارت خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم