Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان میں پہلی بار بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

Web Desk by Web Desk
مئی 26, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان میں پہلی بار بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

اسلام آباد:پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔حکام نے بتایا کہ اضافی بجلی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لا کر بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ہائی ٹیک منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا، اس اہم منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت دے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت میں وسعت آئے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی، ان کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ملک کو خودمختاری، استعداد اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مؤثر انداز میں شریک ہو سکے گا اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور خودمختار مقام حاصل کرے گا۔

Previous Post

خیبرپختونخوا :سکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج جہنم واصل

Next Post

احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا

Next Post
احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا

احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم