Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پشاور : عمران خان کی رہائی کیلئے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج

Web Desk by Web Desk
مئی 27, 2025
in پاکستان
0
پشاور : عمران خان کی رہائی کیلئے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج

پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ انجینئر محمد عارف کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر کیمپ کو آگ لگا کر قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔درخواست گزار کے مطابق انہیں فون کال کے ذریعے اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگا دی ہے بعد ازاں واقعے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیمپ کو آگ لگانے کا یہ عمل پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور جنرل سیکرٹری کی ایماء پر کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملک عظمت، ضیاء اللہ آفریدی، ہمایوں خان، ذوالقرنین، احسان اور دیگر افراد کیمپ کو آگ لگاتے ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، شرپسند عناصر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کو بھی نذرِ آتش کرتے دیکھے گئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق کیمپ میں موجود قیمتی سامان مکمل طور پر جل گیا اور اس واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Previous Post

بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم

Next Post

جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

Next Post
جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم