Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

Web Desk by Web Desk
مئی 27, 2025
in کالم
0
جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے جعلی وکیل کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امجد رفیق نے ملزم قربان علی کی درخواست کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس امجد رفیق نے نیا قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وکیل کیخلاف کارروائی کا اختیار صرف پنجاب بار کونسل کا ہے، کوئی شحض انفرادی طور پر کسی وکیل کو جعلی قرار دیکر مقدمہ درج نہیں کروا سکتا۔جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ملزم کے خلاف اکتوبر 2024 میں ساہیوال میں جعلی وکیل ہونے سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ شکایت کنندہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، شکایت کنندہ کے مطابق ملزم وکیل بن کر فراڈ اور دھوکا دہی کرتا تھا، شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نہ وکیل ہے اور نہ ہی وکالت کی کوئی ڈگری رکھتا ہے، شکایت کنندہ کے مطابق ملزم کا نام پنجاب بار کونسل کی وکلا کی لسٹ میں بھی شامل نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم کے خلاف کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہیں، وکیل کے مطابق اس معاملے میں پنجاب بار کونسل کی مداخلت کے بغیر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، پنجاب بار کونسل کے وکیل نے آگاہ کیا کہ بار کونسل کو ملزم کے خلاف شکایت موصول نہیں ہوئی، جعلی وکیل کے خلاف متعلقہ عدالت یا ایف آئی آر کے ذریعے کارروائی کی جا سکتی ہے دونوں صورتوں میں پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی اتھارٹی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے بغیر کوئی فرد نجی سطح پر کوئی کارروائی شروع نہیں کر سکتا، موجودہ کیس میں ایف آئی آر درج کرواتے وقت پنجاب بار کونسل کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف کوئی بھی دستاویزی ثبوت اکٹھا نہیں کیا گیا، عدالت ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتی ہے۔بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے جعلی وکیل کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Previous Post

پشاور : عمران خان کی رہائی کیلئے قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج

Next Post

بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے: لاہور ہائیکورٹ

Next Post
بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے: لاہور ہائیکورٹ

بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے: لاہور ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم