Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا: شاہین آفریدی

Web Desk by Web Desk
مئی 27, 2025
in کھیل
0
جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا: شاہین آفریدی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہےکہ میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا بہت اتار چڑھاؤ آئے، کریڈٹ عاطف رانا اور ثمین رانا کو جاتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کو سپورٹ کیا، کریڈٹ پی ڈی پی کو بھی جاتا ہے، پلیئرز کو موقع ملا اور انہوں نے پرفارم کیا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ہم اچھا کریں گے، ماحول سب سے اہم ہوتا ہے، ضروری نہیں ہوتا کہ شاہین ہو گا تو جیتیں گے، کسی نے کسی پر انگلی نہیں اٹھائی، سب نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، جیت اور اچھی کارکردگی کے لیے یہی کچھ ایک ٹیم کو چاہیے ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ سکندر رضا کی انٹری فلمی انداز جیسی تھی، ان جیسا کرکٹر نہیں دیکھا، وہ جس طرح آئے تھکاوٹ کا کہہ سکتے تھے لیکن ضرورت کے مطابق کھیلے، لمبے سفر کے بعد آتے ہی کھیلے، آؤٹ کیا اور پھر ٹیم کو جتوایا بھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں تبدیل نہیں ہوں گا، شاہین ہوں اور رہوں گا، میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، میں بار بار کہتا ہوں کہ آنکھیں اچھی ہونی چاہئیں، میری پرفارمنس اچھی ہے اور ویسی ہی ہے۔

Previous Post

عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان

Next Post

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

Next Post
قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم