Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا

Web Desk by Web Desk
مئی 29, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا

سخت اور بے باک سوالات کی وجہ سے مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے فلسطین اسرائیل حالیہ جنگ کے معاملے پر اسرائیلی سفیر کو لاجواب کر دیا۔

برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر سے سوال کیا آپ نے کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا؟ تاہم اسرائیلی سفیر کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔اسرائیلی سفیر پیئرز مورگن کے سوال کا جواب دینے سے قاصر رہیں، صرف اتنا کہہ سکیں میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔اس کے علاوہ پیئرز مورگن کا کہنا تھا اسرائیلی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے حماس کے 30 ہزار جنگجوؤں کو قتل کیا لیکن افسوس کے ساتھ ان کے پاس یہ ڈیٹا نہیں ہے کہ غزہ میں کتنے بچوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل کی حمایت کرنے والے برطانوی صحافی نے بھی اسرائیل کو ظالم مان لیا

پیئرز مورگن نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی حمایت کرنے والے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اسرائیل کو ظالم ریاست تسلیم کیا تھا۔برطانوی صحافی نے اسرائیل کو ظالم مانتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق صحافی مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کیا تھا۔پیئرز مورگن نے مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ نے اسرائیل پر تنقید کی، میں اتنا ہی انکار کرتا رہا لیکن اب مزید انکار نہیں کروں گا۔یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور طویل محاصرے کے باعث اب تک ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں بچے بھوک اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

Previous Post

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم