Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات ، اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

Web Desk by Web Desk
جولائی 9, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات ، اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں 2 روز میں دوسری ملاقات ہوئی تاہم بات چیت کا اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔

امریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات بھی عشائیہ پر ہوئی۔90 منٹ تک جاری اس ملاقات سے متعلق وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے بیان بھی جاری نہیں کیا گیا اور ملاقات ختم ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم میڈیا بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

ملاقات سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غزہ پر بات کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے 4 میں سے 3 مسائل حل کرلیے ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نا ہوسکی۔حکام غزہ سے انخلا کی صورت میں اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں موجودگی سے متعلق امور پر بحث کرتے رہے تاہم فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کا طریقہ طے کرلیا گیا ہے۔

ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی صدر کے مشیر اسٹیو وٹکوف نے دوحہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے جہاں حماس اوراسرائیل کے درمیان بلواسطہ بات کا نیا دورشروع ہونا ہے۔وٹکوف نے امید ظاہر کی تھی کہ اسی ہفتے کے اختتام تک ساٹھ روزہ جنگ بندی طے پاجائے گی۔اسرائیلی وزیراعظم کے وائٹ ہاؤس آنے سے پہلے قطری وفد یہاں آیا اور وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام سے کئی گھنٹے بات چیت کی۔

Previous Post

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Next Post

روینہ ٹنڈن جہاز میں شردھا کپور کی خفیہ ویڈیو بنانے پر پھٹ پڑیں، ویڈیو کس نے بنائی؟

Next Post
روینہ ٹنڈن جہاز میں شردھا کپور کی خفیہ ویڈیو بنانے پر پھٹ پڑیں، ویڈیو کس نے بنائی؟

روینہ ٹنڈن جہاز میں شردھا کپور کی خفیہ ویڈیو بنانے پر پھٹ پڑیں، ویڈیو کس نے بنائی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم