اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے "اڑان پاکستان” پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی ذہانت اور قابلیت سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں عملی مشاہدہ اور گورننس کا شعور دے کر قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قومی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنے کی تلقین کی۔