Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان واقعہ: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، سرفراز بگٹی

Web Desk by Web Desk
جولائی 21, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان واقعہ: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل ہونے والا جوڑے کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس کے بچے بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بارے بتایا کہ واقعے میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا تھا لیکن وہ سب کو بتادیں کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا، اس واقعے میں جس لڑکی کا قتل ہوا ہے اس کے 5 بچے ہیں اور اس کے شوہر کا نام نور ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ان دونوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، اس بات کی نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے نہ ہی حکومت اجازت دیتی ہے اور حکومت ملزمان سے تھوڑی سی بھی نرمی نہیں برتے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، دہرے قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، حکومت کی ذمے داری ہے غیر قانونی جرگوں کو روکے، ہم آئینی اور قانونی راستوں سے ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی معاملے کا نوٹس لیا اور آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، کیس میں اب تک 13 افراد ہو چکے ہیں، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں، جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے، اس کیس میں بھی ریاست مظلوموں کے ساتھ ہے، ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ معاملے سے حکومت کو آگاہ کرتا، میں اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ اس کیس کی سب سے اہم بات یہ ہے اس میں کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کو تیار نہیں ہے، مقتولین کے والدین بھی تھے اور بچے بھی لیکن کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کے لیے نہیں آیا اور اب جب پولیس تفتیش کرنے کے لیے جارہی ہے تو مرد سارے کہیں جاچکے ہیں جبکہ خواتین گھروں سے باہر نکل کر پولیس پر پتھراؤ کرتی ہیں۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو حقائق کا پتہ ہونا چاہیے، اس طرح کے بہت سے جرگے ہوتے ہیں، انہیں روکا بھی گیا ہے، ہم جرگوں کو پروموٹ نہیں کریں گے، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق کسی نے بھی یہ ویڈیو خود کہیں سے حاصل نہیں کی، یہ قاتلوں کی مہربانی ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو پوسٹ کی، وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے جہاں بغیر کسی تحقیق کے کوئی بھی بات پھیلا دی جاتی ہے جبکہ لوگوں کو کوئی بھی بات جان کر اس کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے۔

Previous Post

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Next Post

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں سیاح پھنس گئے، 3 افراد جاں بحق

Next Post
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں سیاح پھنس گئے، 3 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں سیاح پھنس گئے، 3 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم