Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں سیاح پھنس گئے، 3 افراد جاں بحق

Web Desk by Web Desk
جولائی 22, 2025
in پاکستان
0
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں سیاح پھنس گئے، 3 افراد جاں بحق

گلگت : گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ بادل پھٹنے کے نتیجے میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں پیدا ہوئیں، جس سے سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی اور درجنوں سیاح پھنس گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، چلاس میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر اور ایس پی دیامر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ حکام کے مطابق، پتھروں کے بڑے ڈھیر اور سخت زمینی حالات کے باعث آگے کا علاقہ پیدل بھی ناقابلِ رسائی ہے۔ تاہم، چلاس میں سیاحوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے جہاں انہیں مقامی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بابوسر ٹاپ روڈ مکمل طور پر بند ہے جبکہ قراقرم ہائی وے کے لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات پر 10 سے 15 گاڑیاں نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پھنس گئی ہیں۔ تھک نالہ میں 4 افراد بہہ گئے، جن میں سے 2 کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ باقی 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔پاکستان فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ادھر، وادی نیلم میں بھی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی۔ مدین میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ان کی ماں زخمی ہو گئی۔ سوات میں بھی 2 بچے برساتی نالے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں، اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Previous Post

بلوچستان واقعہ: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، سرفراز بگٹی

Next Post

پاکستان میں مون سون بارشوں کی تباہی، مزید 5 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 221 ہو گئی

Next Post
شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

پاکستان میں مون سون بارشوں کی تباہی، مزید 5 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 221 ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم