ڈھاکہ : بنگلہ دیش ایئرفورس کا ایک تربیتی جنگی طیارہ پیر کے روز دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے اُتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں انیس شہری جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایف-7 بی جی آئی (F-7 BGI) طیارے نے دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر پرواز کی، مگر کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث گنجان آبادی والے علاقے میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے باعث شدید دھماکہ ہوا اور عمارت میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔بنگلہ دیش فوج نے طیارے کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم پائلٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔