لاہور:نادرا نے اعلان کیا ہے کہ اب پرانے ب فارم پر پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ہر بچے کے لیے نیا ب فارم (سی آر سی) جاری ہوگا جس میں تصویر اور بائیومیٹرک معلومات شامل ہوں گی۔
ترجمان نادرا سید شباہت علی کے مطابق 3 سال سے کم بچوں کے لیے پرانا طریقہ کار برقرار رہے گا۔ 3 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازم ہوں گے۔پاسپورٹ بنوانے کے لیے اب نیا سی آر سی لازمی ہوگا۔
ایف آر سی کو بھی قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، جسے وراثت اور دیگر اہم معاملات میں استعمال کیا جا سکے گا۔