Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈھاکا کی پچ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے ناقابل قبول ہے: مائیک ہیسن

Web Desk by Web Desk
جولائی 22, 2025
in کھیل
0
ڈھاکا کی پچ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے ناقابل قبول ہے: مائیک ہیسن

ڈھاکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں ناکام رہے۔پاکستانی ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہو گئی اور آٹھویں اوور میں اس کا سکور 5 وکٹوں پر 46 رنز تھا، بیٹرز کی جانب سے غیر ضروری بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش اور تین رن آؤٹس نے حالات مزید بگاڑ دیئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ ان کے بیٹرز نے پچ کو غلط انداز میں پرکھا تاہم انہوں نے اس کی بین الاقوامی معیار سے کم تر حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ پچ کسی کے لیے بھی موزوں ہے، ٹیمیں ایشیا کپ یا ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہیں، ایسے میں اس سطح کی پچ ناقابل قبول ہے۔

ہیسن نے مزید کہا ہے کہ فخر زمان نے کچھ جارحانہ شارٹس کھیلے جس سے ہمیں غلط تاثر ملا کہ پچ کیسی کھیل رہی ہے، درمیانے اوورز میں ناقص شاٹ سلیکشن نے ہمیں نقصان پہنچایا، گیند جب سیم اور باؤنس کرنے لگی تو ہم خطرے کا اندازہ نہ لگا سکے۔مائیک ہیسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس قسم کی پچز پر کھیلنے سے نہ صرف ٹیموں کی تیاری متاثر ہوتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی تکنیکی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی اوپنر پرویز حسین ایمان نے مائیک ہیسن کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو پچ خراب محسوس نہیں ہوئی کیونکہ ہم نے ہدف 16 اوورز سے بھی کم میں حاصل کر لیا، اگر ہم 20 اوورز کھیلتے تو 150 یا 160 رنز آسانی سے بن سکتے تھے، ہم نے حالات کا بہتر اندازہ لگایا۔واضح رہے کہ میزبان بنگلا دیش تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرچکا ہے جبکہ دوسرا ٹی 20 منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

Previous Post

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Next Post

2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

Next Post
2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم