Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

Web Desk by Web Desk
جولائی 22, 2025
in پاکستان, تجارت
0
2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

اسلام آباد: گیس سیکٹر کا 2800 ارب گردشی قرضے کا حکومت نے حل ڈھونڈ لیا جس کے تحت بجلی شعبےکی طرح گیس کےشعبے میں بھی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے صارفین پر بوجھ ڈالا جائیگا۔

اس حوالے سے کئی تجاویز زیرغور ہیں، 3 سے 10روپے کی خصوصی پیٹرولیم لیوی عائد کی جاسکتی ہے،گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی جاسکتی ہیں، ٹاسک فورس سرگرم ہے جب کہ 2 ہزارارب قرضہ ختم کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لیا جائیگا، ادائیگی عوام پیٹرولیم لیوی کے ذریعے کرینگے ۔ گیس قیمتوں میں اضافہ بھی زیر غور ہے، سود اور سرچارج کے باقی 800 ارب جزوی معافی یا ادائیگی سے ختم ہونگے۔

اس مقصد کے لیے قائم خصوصی ٹاسک فورس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال، وزیر نجکاری محمد علی، سی پی پی اے، ایس ای سی پی اور نیپرا کے ماہرین شامل ہیں۔حکومت کے زیر غور منصوبے کے مطابق 2000 ارب روپے کے گردشی قرضے کے اسٹاک کو ختم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لیا جائے گا، اس قرض کی ادائیگی عوام اگلے 7 سالوں میں پیٹرولیم مصنوعات پر خصوصی لیوی کے ذریعے کریں گے۔

اس لیوی کی شرح 3 سے 10 روپے فی لیٹر تک رکھی جا سکتی ہے، اگر ایک روپیہ فی لیٹر لیوی لگائی جائے تو سالانہ 18 ارب روپے اور اگر 10روپے فی لیٹر لگائی جائے تو 180 ارب روپے جمع ہوں گے، قرضے کی واپسی کے لیے سالانہ 250 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 160ارب روپے کی موجودہ کراس سبسڈی، جو کہ چار اقسام کے محفوظ اور غیر محفوظ صارفین کو دی جاتی ہے اسے مرحلہ وار ختم کر کے دسمبر 2026 تک مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

اس کے بعد جنوری 2027سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈیٹا کی مدد سے ہدفی سبسڈی شروع کی جائے گی، گردشی قرضے میں موجود باقی 800 ارب روپے تاخیر سے ادائیگیوں پر لگنے والے سرچارج اور سود کی مد میں ہیں جنہیں بعض اوقات معاف اور بعض اوقات ادائیگی کے ذریعے حل کرنے کا منصوبہ ہے۔حکام کے مطابق اگر تمام صارفین سے اوسط گیس قیمت یعنی 1890 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کی جائے تو گردشی قرضہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا تاہم سیاسی حکومت کے لیے یہ فیصلہ مشکل ہوگا۔

آخر میں یہ سوال بھی زیر غور ہے کہ اگر گردشی قرضے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو کیا موجودہ غیر مؤثر سوئی گیس کمپنیاں اسی طرح کام کرتی رہیں گی یا انہیں تقسیم اور ترسیل کے نظام سے الگ کر کے نجی شعبے کے سپرد کر دیا جائے گا، اس کا فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی تاکہ مستقبل میں گردشی قرضہ دوبارہ پیدا نہ ہو۔

Previous Post

ڈھاکا کی پچ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے ناقابل قبول ہے: مائیک ہیسن

Next Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، معیشت سے متعلق بریفنگ

Next Post
آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، معیشت سے متعلق بریفنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم