Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، معیشت سے متعلق بریفنگ

Web Desk by Web Desk
جولائی 22, 2025
in پاکستان
0
آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق فیلڈ مارشل کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں کاروباری شخصیات نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، ملاقات میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد اور ایس ایم تنویر اور دیگر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر کے صدور بھی شریک تھے۔

گوہر اعجاز نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکو ملکی معیشت سے متعلق بریف کیا گیا۔سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے، کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کر رہی ہے، معاشی اصلاحات کے لیے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے ، وفاقی بجٹ سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے۔سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کو آگے چلایا جائے گا، بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں جبکہ ملکی کپاس اور کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔

Previous Post

2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

Next Post

یو این سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی اعزاز ہے : اسحاق ڈار

Next Post
یو این سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی اعزاز ہے : اسحاق ڈار

یو این سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی اعزاز ہے : اسحاق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم