Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ

Web Desk by Web Desk
اگست 2, 2025
in پاکستان
0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا اور ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب (ن) لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا ، تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا ، ان کو پتا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ، پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک ایکس چینج کا بڑھنا سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید کرتی ہے، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں، گھسی پٹی رٹ ہے، یہ ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، یہ پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا، ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے، 9 مئی کا ان کے پاس جواب نہیں ، اس لیے اس طرح کی پریس کانفرنسیں کرکے چیخ و پکار کر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں۔

Previous Post

ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول

Next Post

تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے

Next Post
تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے

تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم