Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے

Web Desk by Web Desk
اگست 2, 2025
in بین الاقوامی
0
تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے

تجارتی ڈیل سے متعلق امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات دور نہ کیے جاسکے۔

مغربی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھی امریکا اور بھارت کے مذاکرات جاری ہیں۔امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ایسی مارکیٹ ہے جو امریکا کیلئے بڑی حد تک بند ہے ۔ کئی جیوپولیٹیکل اشوز بھی ہیں جن میں بریکس تنظیم کی رکنیت اور روس سے تیل کی خرید بھی شامل ہے۔

دوسری جانب روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت مغربی ممالک سن 2022 سے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہے تھے کہ وہ یوکرین جنگ کے سبب روس سے دوری اختیار کرے تاہم مودی سرکار ماسکو سے نئی دہلی کے تاریخی تعلقات اور اقتصادی مجبوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ناطہ کمزور کرنے سے گریز کرتی رہی تھی۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترقی پزیر ممالک کی تنظیم بریکس کو امریکا کے خلاف تصور کرتے ہیں تاہم بھارت سمیت اس تنظیم کے اراکین کا مؤقف ہے کہ یہ تنظیم رکن ممالک کے باہمی مفادات کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تو بھارتی معیشت کو مردہ معیشت بھی قرار دیا۔علاوہ ازیں بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط جنگ کے معاملے پر بھی صدر ٹرمپ سیز فائر کا کریڈیٹ لیتے رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک پر واضح کیا تھا کہ اگر جنگ بندی نہ کی تو وہ تجارتی ڈیل نہیں کریں گے۔

حکومت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے جبکہ بھارت یہ ماننے سے ہی انکاری ہے کہ امریکا نے جنگ بندی میں کوئی کردار ادا کیا تھا جس پر بعض حلقوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مودی سرکاری سے زیادہ خوش نہیں۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ پابندیوں کا شکارساتوں کمپنیاں ایران سےتیل کی تجارت کرتی ہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ ایران تیل سے حاصل آمدنی کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اپنے عوام کا استحصال کرتا ہے۔

Previous Post

9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ

Next Post

سابق روسی صدر کے بیان کا ردعمل، ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں

Next Post
سابق روسی صدر کے بیان کا ردعمل، ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں

سابق روسی صدر کے بیان کا ردعمل، ٹرمپ نے امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم