Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معروف شاعر ناصر کاظمی کو رخصت ہوئے 53 برس بیت گئے

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 2, 2025
in پاکستان
0
معروف شاعر ناصر کاظمی کو رخصت ہوئے 53 برس بیت گئے

لاہور : پاکستانی اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 53 برس ہو گئے۔ ناصر کاظمی کو جدید اردو غزل کے بنیاد سازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ، بھارت میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا۔ ابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد، ناصر کاظمی نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا لیکن تقسیم ہند کے بعد وہ بی اے مکمل نہ کر سکے۔اپنے شعری سفر کا آغاز ناصر کاظمی نے اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھ کر کیا، پھر وہ غزل کی طرف آئے اور کئی اہم شعری مجموعے تخلیق کیے۔ ان کے مشہور مجموعوں میں "برگ نے”، "دیوان”، "پہلی بارش”، "نشاط خواب”، "اعتبار نغمہ”، اور "خشک چشمے کے کنارے” شامل ہیں۔ ناصر کاظمی مختلف ادبی جرائد کے مدیر بھی رہے اور پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے، جہاں وہ آخر تک کام کرتے رہے۔

Previous Post

افطار کرنے کے بعد ہمیں اچانک سردی کیوں لگنے لگتی ہے؟

Next Post

وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری

Next Post
وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری

وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم