Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان

Web Desk by Web Desk
مارچ 8, 2025
in بین الاقوامی
0
اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان

جدہ: (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جمعہ کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔
سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قاہرہ میں ہونیوالے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں مصر کی جانب سے غزہ سے متعلق منصوبہ پیش کیا گیا تھا جس میں 53 ارب ڈالر سے 5 سال کے دوران فسلطین میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے جبکہ فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اعلان کیا تھا کہ مصر کا منصوبہ اب ایک عرب منصوبہ بن چکا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصوبہ پیش کیا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر دیگر ممالک میں بھیج دیا جائے۔

Previous Post

پاکستان فلسطین کیساتھ، عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں: اسحاق ڈار

Next Post

ثناء جاوید کا شوہر شعیب ملک کیلئے دل چھو لینے والا محبت بھرا پیغام

Next Post
ثناء جاوید کا شوہر شعیب ملک کیلئے دل چھو لینے والا محبت بھرا پیغام

ثناء جاوید کا شوہر شعیب ملک کیلئے دل چھو لینے والا محبت بھرا پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم