Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشت گردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Web Desk by Web Desk
مارچ 18, 2025
in لیہ
0
متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشت گردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

لیہ (بیوروچیف لیہ)متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشتگردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی،مذمتی قراردادیں صدر DPCمحسن عدیل چوہدری نے پیش کیں، لیہ میں قادیانیت کے فروغ کیلئے بڑھتے واقعات واقدامات پر حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، تفصیلات کے مطابق متحدہ ضلعی امن کونسل لیہ کااجلاس شیعہ رہنما سید نیئر عباس کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

اجلاس میں مولانا محمدرشید، قاری محمدرمضان، صدر ڈسٹرکٹ بار بہرہ یاب خان چانڈیہ، جنرل سیکرٹری عمران سرگانی، صدرانجمن تاجران اظہر خان ہانس، چیئرمین انجمن تاجران تنویراحمدخان، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری، جنرل سیکرٹری خالد محمود شوق، صدر ایمرا ارشادحسین رونگھہ، شیعہ رہنما سیدعلی رضا شاہ، تحریک لبیک ضلع لیہ کے صدر مہر فیاض لوہانچ نے شرکت کی

افطار ڈنر کے موقع پر ہونیوالے اجلاس میں سانحہ جعفرایکسپریس اور ہونیوالی دہشتگردانہ کاروائیوں کیخلاف قراردادمذمت منظور کی گئی، محسن عدیل چوہدری کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ متحدہ ضلعی امن کونسل لیہ کے تمام اراکین سانحہ جعفر ایکسپریس پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس وحشیانہ بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بزدلانہ کارروائی نہ صرف بے گناہ مسافروں کی جانیں لینے کا سبب بنی بلکہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناؤنی سازش بھی ہے۔

متحدہ ضلعی امن کونسل لیہ کے ارکان سانحہ جعفر ایکسپریس کے آپریشن کلین اپ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی جرأت کو بھی سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ہم سب پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں فورم حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس سانحے کے ذمہ دار عناصر اور انکے سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید موثر اقدامات کیے جائیں۔ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔

متحدہ ضلعی امن کونسل لیہ کے اراکین یوم القدس کے حوالے سے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے جنگ کے خاتمے،امن کے قیام آزاد ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے،قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی،اجلاس میں تحریک لبیک کے صدر مہرفیاض کی جانب سے کی گئی نشاندہی پر چوک اعظم وچک 93میں قادیانیت کے فروغ کیلئے آئین وقانون سے ہٹ کر مرزائیوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور واقعات پر شدید تحفظات کااظہار کیاگیا۔

انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ معاملات کانوٹس لے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائے، اجلاس کے موقع پر سانحہ جعفرایکسپریس سمیت دہشتگردی کے شکار شہداء کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی گئی

Previous Post

سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل ہے: آرمی چیف

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ضلع لیہ کی 401 سے زائد مستحق مطلقہ/ بیوہ خواتین کو بچھڑی اور کٹیاں تقسیم کرنے کاآغا ز

Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب کے لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ضلع لیہ کی 401 سے زائد مستحق مطلقہ/ بیوہ خواتین کو بچھڑی اور کٹیاں تقسیم کرنے کاآغا ز

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ضلع لیہ کی 401 سے زائد مستحق مطلقہ/ بیوہ خواتین کو بچھڑی اور کٹیاں تقسیم کرنے کاآغا ز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم