Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل ہے: آرمی چیف

Web Desk by Web Desk
مارچ 18, 2025
in پاکستان
0
سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل ہے: آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا سنگ میل ہے، جدید جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں متعین خصوصیت کے طور پر تربیتی عمل جاری رہنا چاہیے۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹا چولستان اور مربوط جنگی سیمولیٹر کا بھی افتتاح کیا گیا جبکہ سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے طلبہ کو تعلیمی معیار کے فروغ کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ وہ مہارتیں حاصل کریں جو قومی ترقی میں معقول انداز میں حصہ ڈالنے کے لئے ضروری ہیں۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سراہا اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کے حوالے سے فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں بہاولپور آمد پر کورکمانڈر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

Previous Post

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

Next Post

متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشت گردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Next Post
متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشت گردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

متحدہ ضلعی امن کونسل کا اجلاس، سانحہ جعفرایکسپریس، دہشت گردانہ کاروائیوں پرمذمتی قراردادمنظور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم