Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رواں سال ترسیلات زر کا حجم 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

Web Desk by Web Desk
مارچ 30, 2025
in کالم
0
رواں سال ترسیلات زر کا حجم 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم رواں مالی سال کے دوران 35ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ بینکاری سہولیات کی فراہمی سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر کی ماہانہ وصولیاں ایک ایک ارب ڈالرتک بڑھائی جاسکتی ہیں۔

اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی ہر ماہ بالترتیب اوسطاً 700اور 600ملین ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجتے ہیں جن کو با آسانی ماہانہ دو ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ممالک میں بینک اکائونٹ کھلوانے کے لیے کم از کم 5000درہم یا ریال کی سخت شرائط کے باعث پاکستانی ورکرز کی اکثریت بینکاری کی سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکتی اور انہیں اپنے اہل خانہ کو رقوم بھیجنے کے لیے مجبوراً غیر بینکاری ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی بینک سعودی عرب اور یو اے ای میں اشتراک کار کے ذریعے بینک کاری کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تو ان ممالک سے باآسانی ماہانہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر وصول کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فروری 2025کے دوران سعودیہ عرب سے 744ملین ڈالر بھجوائے گئے جو فروری 2024کے مقابلے میں 37.9فیصد جبکہ جنوری 2025کے مقابلے میں 2.2فیصد زیادہ تھے اسی طرح متحدہ عرب امارات سے بھی ترسیلات زر کے محصولات بالترتیب 69.5اور 4.9فیصد کے اضافہ سے 652ملین ڈالر سے زیادہ رہے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں جولائی 2024تا فروری 2025کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 32.5فیصد زیادہ ترسیلات زر کی ہیں اور اس دوران ترسیلات زر کے محصولات کا حجم 24ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔ اس عرصہ کے دوران سعودی عرب سے 5.89ارب ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 4.85ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصولیاں ہوئی ہیں ۔اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا حجم 35ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سا ل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 30.25ارب ڈالر پاکستان بھجوائے تھے۔

Previous Post

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

Next Post

اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

Next Post
اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم