Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک اور نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ پہلی بار مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگئی۔

بجلی سستی اور سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے وزیراعظم کے اعلان پر اور ماہانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی رفتار59 سال کی کم ترین سطح پر آنے سے سرمایہ کارخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، کاروبار کےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس 792پوائنٹس بڑھکر119730پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈبناسکتی ہے، رواں ماہ لسٹڈ کمپنیز کے متوقع سہہ ماہی مالی نتائج کے اعلانات بھی مارکیٹ کیلئے اہم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی دن میں 1800پوائنٹس بڑھنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہے، بجلی نرخوں میں کمی گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباراور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔امریکی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرڈوب گئے۔ امریکی منڈیاں 2020 کے بعد بدترین گراوٹ کا شکار ہیں۔

شیئر کی قدر دن کے دوران واپس بحال ہو سکتی ہے، یعنی یہ تبدیلی مستقل نہیں ہوتی تاہم اقتصادی ماہرین نے امریکا سمیت عالمی منڈیوں میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

Previous Post

پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

Next Post

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

Next Post
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم