Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in شوبز
0
پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

بھارت: بالی وڈ کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج کمار کو طبعیت خراب ہونے پر ممبئی کےکوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ میں پھپڑوں کی خرابی بھی اداکار کی موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری کے ساتھ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار منوج کمار پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں 4 جولائی 1937 کو پیدا ہوئے تھے اور پاکستان اور بھارت کی علیحدگی کے بعد ان کی فیملی بھارت منتقل ہو گئی تھی، ا نہوں نے 1957 میں بالی وڈ کی فلم فیشن سے ڈیبیو کیا تھا، 1965 میں ان کی فلم گمنام اتنی ہٹ ہوئی کہ کھڑکی توڑ بزنس کیا اور 2.6 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے علاوہ منوج کمار نے اپنی فلم روٹی کپڑا اور مکان کے لیے 1975 میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا تھا جب کہ وہ سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھی رہے۔منوج کمار کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہیں بھارت کے سب سے بڑے سول اعزاز پدما شری اور بھارتی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Previous Post

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کرلیا

Next Post

اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

Next Post
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم