Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کرلیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in ٹیکنالوجی
0
سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کرلیا

سائنسدانوں نے امراض قلب کے شکار افراد کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کیا ہے۔

یہ اتنا چھوٹا ہے کہ کسی سرنج کے سرے کے اندر بھی فٹ ہوسکتا ہے۔یعنی اسے انجیکشن کے ذریعے بھی جسم کے اندر داخل کیا جاسکتا ہے اور مریضوں کو تکلیف دہ طویل سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی۔امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس پیس میکر کو تیار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ جسم میں کچھ عرصے رہنے کے بعد خون میں تحلیل ہو جاتا ہے تو یہ ایک عارضی حل ہے۔

اسے ایسے مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کے دل کو مختصر المدت کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے دل کے مسائل کے شکار نومولود بچے۔مگر اسے ہر عمر کے افراد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسے روشنی سے توانائی ملتی ہے جو کہ زیادہ متاثر کن پیشرفت ہے۔اس پیس میکر کو ایسی وائرلیس وئیر ایبل ڈیوائس سے منسلک کیا جاسکتا ہے جو مریض کے سینے پر لگائی جاسکتی ہے۔جب اس چھوٹی ڈیوائس کو دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا علم ہوتا ہے تو اس پر ایک لائٹ چمکنے لگتی ہے جس سے پیس میکر متحرک ہو جاتا ہے۔

ڈیوائس کی روشنی مریض کی جِلد، ہڈیوں اور مسلز سے گزرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اگرچہ یہ پیس میکر بہت چھوٹا ہے اور اس کی موٹائی ایک ملی میٹر کے قریب ہے مگر یہ کسی بڑے پیس میکر جتنا ہی کام کرسکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اس ڈیوائس کے جانوروں اور انسانوں پر تجربات کامیاب رہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس کی تیاری کا بنیادی مقصد دل کے نقص کے شکار نومولود بچوں کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک فیصد بچوں کی پیدائش دل میں نقص کے ساتھ ہوتی ہے اور سرجری کے 7 دن بعد ان بچوں کے دل خودکار طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مگر یہ 7 دن بہت زیادہ اہم ہوتے ہیں، اب ہم اس ننھے پیس میکر کو بچوں کے دلوں تک پہنچا کر اس سے منسلک ڈیوائس کو متحرک کرسکتے ہیں اور پیس میکر کو نکالنے کے لیے اضافی سرجری کی بھی ضرورت نہیں۔اس ڈیوائس کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے۔

Previous Post

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

Next Post
پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

پاکستان میں پیدا ہونے والے نامور بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم