Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیہ میں گندم کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کردی گئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in لیہ
0
لیہ میں گندم کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کردی گئی

ضلع لیہ میں گندم کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کردی گئی

لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کمیٹی روم میں پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کی۔تین خوش نصیبوں کو پیداوای لحاظ سے ضلعی سطح پر اول آنے والے کاشتکار کو10لاکھ روپے نقد،دوئم 8 لاکھ روپے نقد اور سوئم آنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح پر اول انعام85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوئم انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اور سوئم 60 ہارس پاور ٹریکٹردیے جائیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عاشق حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن اعجاز قیصرانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ ،شہباز حسین کھوکھر،ریاض کلاسرہ،اور سینئر زراعت آفیسر شائستہ قسور ومتعلقہ افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے منتخب پلاٹس کی قرعہ اندازی کرتے ہوئے تین کاشتکاروں کے نام نکالے اور انہیں مبارک باددی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گندم پیداوار کے تحت منتخب ہونے والے پلاٹس کی کٹائی 12سے 23اپریل تک کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہیں کیونکہ کاشتکار اور شعبہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پوزیشن کے حقدار میرٹ پرکیے گئے ہیں جس میں چار کمیٹی نے گندم کی فصل کے معائنہ ،بروقت پانی ،صفائی ودیگرامور کو مدنظررکھتے ہوئے پلاٹس کو منتخب کیے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بریفنگ دی۔

Previous Post

اشیا ئے خورد نوش کی فروختگی طے کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پڑتال کاسلسلہ جاری

Next Post

گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں رزلٹ کی تقریب منعقد

Next Post
گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں رزلٹ کی تقریب منعقد

گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں رزلٹ کی تقریب منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم