Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن کے خاتمے پر اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے مشن پاکستان بھیج دیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 5, 2025
in پاکستان, تجارت
0
آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دو ماہ کے دوران دوسرا مشن پاکستان بھیج دیا ہے جو ملک میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے ابتدائی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، جبکہ پیر سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مشن کا مقصد مختلف اداروں میں اصلاحات، شفافیت اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔آئی ایم ایف وفد تیس سے زائد محکموں کے ساتھ مذاکرات کرے گا جن میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، منصوبہ بندی کمیشن اور نجکاری کمیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا، نیپرا اور پی ٹی اے کے حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔مشن بینکنگ، تعمیراتی اور شوگر سیکٹر میں مسابقت کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گا، جبکہ سپریم کورٹ اور احتساب عدالتوں کے رجسٹرارز سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہوں گی۔

Previous Post

بی ایل اے بھارت کے اشاروں بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کر رہی ہے، شہریوں کا پشاور میں احتجاج

Next Post

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد

Next Post
ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم