Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’ آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ ٹرمپ کا معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in بین الاقوامی
0
’ آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ ٹرمپ کا معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بےیقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی، یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60 فی صد تک بڑھ گیا ہے اور امریکی کساد بازاری عالمی کساد بازاری میں بدل سکتی ہے۔

ایسی صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے،کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں ،عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کےسوال پر امریکی صدر ناراض ہوگئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے۔

چین سے متعلق سوال پربولے،جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارے کا معاملہ حل نہیں کرلیتے ڈیل نہیں ہوگی۔دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

Previous Post

وہ ضروری کام جو پرانے اسمارٹ فون فروخت کرنے سے قبل کرنا کبھی مت بھولیں

Next Post

ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی

Next Post
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے گائیڈلائنز جاری کردیں

ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم