Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
مئی 31, 2025
in پاکستان
0
کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

کراچی میں 12 سے 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود ترجمان کے الیکٹرک نے شہر کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں تکنیکی خرابی کےنام پر گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے جب کہ خرابی کے نام پر بجلی کی بندش کے باوجود لوڈشیڈنگ بھی معمول کے مطابق کی جارہی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس میں اولڈسٹی ایریا، ماڑی پور، لائنز ایریا، سرجانی، ماڈل کالونی، ملیر، لانڈھی،کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، ا ورنگی ٹاون، نیوکراچی،نارتھ کراچی، سٹی ریلوے کالونی، جامع کلاتھ، لیاقت آباد اور دیگربازاروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ باقاعدگی سے بل ادا کرتےہیں لیکن اس کےباوجودگھنٹوں بجلی نہیں آتی، شدید گرمی میں خرابی کے نام پر بجلی کی بندش اور پھر لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق ہونے سے انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق شدید گرمی میں ہر ہفتے مینٹیننس ورک کے نام پر 12،12 گھنٹے بجلی کی بندش بھی معمول بن گیا ہے جب کہ مینٹیننس کے باوجود معمول کی لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے جس سے شدید اذیت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہےکہ ‏جن فیڈرز پر بلوں کی مکمل ادائیگی ہے وہاں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے، کراچی کے صارفین وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو دیگر شہروں میں ادا کی جاتی ہے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کراچی کی کمرشل مارکیٹیں 70 فیصد لوڈشیڈنگ فری فیڈرز پر ہیں، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ایمپریس روڈ، لکی اسٹار، بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، عبداللہ ہارون روڈ اور زینب مارکیٹ لوڈشیڈنگ فری ہیں۔

اسی طرح صدربازار، داؤد پوتہ روڈ، طارق روڈ اور کھارادر سمیت کمرشل مراکز لوڈ شیڈنگ فری ہیں جب کہ 30 فیصدنیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی ادائیگی کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 496 فیڈرز پر روزانہ 10گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور 155فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 10گھنٹے سےکم ہے۔تاہم کے الیکٹرک کے ترجمان کا بیان ان کے اپنے شیڈول سے مطابقت نہیں رکھتا، شہر کے متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کی ایپلی کیشن پر 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول موجود ہے۔کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق ادارے کے پاس ایسا نظام نہیں جس سےصرف نادہندگان کی بجلی منقطع کی جائے، جن علاقوں میں چوری یا بلوں کی عدم ادائیگی ہے وہاں پورا فیڈر بند کیا جاتا ہے۔

Previous Post

ٹیرف پر مذاکرات کا مشن! وزیر خزانہ کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ

Next Post

کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

Next Post
کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم