Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پر فرد جرم عائد

Web Desk by Web Desk
جون 1, 2025
in بین الاقوامی
0
انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پر فرد جرم عائد

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم اور دیگر کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا گزشتہ سال بھرپور عوامی احتجاج کے بعد خاتمہ کر دیا گیا تھا، شيخ حسینہ واجد تقریباً 21 برس بنگلا دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔

بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال

دوسری جانب بنگلا دیش نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی، یہ فیصلہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے، جب اس کی رجسٹریشن سابق حکومت نے منسوخ کر دی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کی رجسٹریشن کی منسوخی کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے اب وہ الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے طور پر درج ہو سکے گی۔الیکشن کمیشن کے وکیل توحید الاسلام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس جماعت کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کو قانون کے مطابق نمٹائے۔جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں جمہوری، جامع اور کثیر الجماعتی نظام کو فروغ ملے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ بنگلا دیشی عوام، چاہے ان کی نسلی یا مذہبی شناخت کچھ بھی ہو، جماعت کو ووٹ دیں گے اور پارلیمنٹ تعمیری بحث و مباحثے سے بھرپور ہوگی۔

Previous Post

کوہاٹ : درہ آدم خیل میں ایک گھر دھماکے سے تباہ، 2 افراد جاں بحق

Next Post

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

Next Post

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم